متحدہ عرب امارات نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی

135
UAE

ابو ظہبی۔19فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ، محمد وسیم نے 91 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ، ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے ، نجیب اللہ زدران 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ،

یو اے ای کی طرف سے زوار فرید اور ظہور خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں یو اے ای نے مطلوبہ ہدف محمد وسیم کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 18.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، محمد وسیم نے 50 گیندوں پر 7 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 91 رنز بنائے ، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا ۔