متحدہ عرب امارات نے مخصوص شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو ویزوں کے اجرا پر کوئی پابندی عائد نہیں کی، ترجمان دفتر خارجہ

242
شنگھائی تعاون تنظیم

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):دفتر خارجہ کی ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات نے مخصوص شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو ویزوں کے اجرا پر کوئی پابندی عائد نہیں کی اور انہیں بلیک لسٹ نہیں کیا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے پیر کو کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو ویزہ جاری کرنے پر ایسی کوئی پابندی نہیں۔ دفتر خارجہ کا یہ جواب متحدہ عرب امارات کی جانب سے مخصوص شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو ویزوں کے اجراءپر بلیک لسٹ یا پابندی کی خبروں پر صحافیوں کے سوالات کے پیش نظر آیا ہے۔

ترجمان نے متحدہ عرب امارات نے بعض شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو ویزہ فراہم نہ کرنے کی خبروں کی بھی سختی سے تردید کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے قونصلیٹ جنرل کراچی بخیت عتیق الرمیتھی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی۔