اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ کے دوران پاکستان میں 16.5ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے ۔
سرمایہ کاری بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق 24 ۔ 2023 کے پہلے 7ماہ کے دوران متحدہ عرب امارات کی جانب سے 16.5ملین ڈالر کی براہ راست( غیر ملکی )سرمایہ کاری کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ 4 برسوں کے دورا ن متحدہ عرب امارات کی جانب سےپاکستان میں مجموعی طور پر 439.7ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی ہے۔