- Advertisement -
دبئی۔8دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات چینی سیاحوں کے لیے پسندیدہ ملک بن گیا ، رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران چینی سیاحوں کی جانب سے دبئی کے لئے 305 فیصد زیادہ بکنگ کرائی گئی ہے۔
اردو نیوز کے مطابق سیر و سیاحت کے اعداد و شمار کے ماہر گروپ فارورڈ کیز نے بتایا کہ چینی سیاحوں نے 23 ستمبر سے 8 اکتوبر کے دوران سیاحت کے لیے جن پسندیدہ ترین 10 ممالک کے لیے بکنگ کرائی ہے ان میں امارات دوسرے نمبر پر ہے، موسم خزاں کے وسط کی تعطیلات کے حوالے سے چین میں اسے گولڈن ویک کہا جاتا ہے۔
- Advertisement -
انہوں نے توجہ دلائی ہے کہ چینی سیاحوں نےگزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 305 فیصد زیادہ بکنگ کرائی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417954
- Advertisement -