25.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمتحدہ عرب امارات کا اردن کے تعاون سے غزہ میں 69 واں...

متحدہ عرب امارات کا اردن کے تعاون سے غزہ میں 69 واں امدادی ایئر ڈراپ آپریشن مکمل

- Advertisement -

ابوظہبی ۔13اگست (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے غزہ میں 69 واں ایئر ڈراپ آپریشن مکمل کیا ہے جس میں خوراک، ہنگامی طبی امداد اور ضروری امدادی اشیاشامل تھیں ۔ اردو نیوز کے مطابق یہ امدادی ایئر ڈراپ آپریشن اردن کے تعاون سے کیا جا رہا ہے، فرانس، جرمنی، بیلجیئم اور اٹلی اس میں شامل ہیں۔

یہ امدادی سامان امارات کے چیرٹی اداروں کے تعاون سے بھیجا گیا تاکہ غزہ میں مشکل صورتحال سے دوچار فلسطینیوں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے،اس کے علاوہ تقریبا 500 ٹن غذائی اشیا سے لدے 20 ٹرک بھی بارڈر کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوئے ہیں،اب تک مجموعی طور پر 3 ہزار 924 ٹن سے زیادہ امدادی سامان پہنچایا جا چکا ہے جس میں خوراک اور اشیائے ضرورت شامل ہیں۔

- Advertisement -

غزہ میں انسانی ہمدردی کی کوششیں متحدہ عرب امارات کی فلسطینی عوام کی سپورٹ کے عزم کو ظاہر کرتی ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں