ابوظہبی ۔5مئی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ادنوک گیس کمپنی کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.27 ارب ڈالر کا نمایاں منافع حاصل ہوا ہے۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق ادنوک گیس پی ایل سی اور اس کی ذیلی کمپنیاں، جو عالمی معیار کی مربوط گیس پروسیسنگ اور فروخت کی خدمات فراہم کرتی ہیں، نے 2025 کی پہلی سہ ماہی میں 1.27 ارب امریکی ڈالر خالص آمدنی اور 2.16 ارب ڈالر ای بی آئی ٹی ڈی اے ریکارڈ کی، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 7 فیصد اور 4 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
ادنوک گیس کی چیف ایگزیکٹو آفیسرفاطمہ النعیمی کے مطابق اس مالی کارکردگی کی دو اہم وجوہات میں متحدہ عرب امارات میں معاشی ترقی کے نتیجے میں مقامی گیس کی طلب میں نمایاں اضافہ اور دوسرا، پلانٹ بندش کے پروگرام کی موثر منصوبہ بندی، جس کے ذریعے پروسیسنگ کی استعداد میں اضافہ اور پلانٹس کے آف لائن دنوں میں کمی ممکن ہوئی، ان عوامل نے مجموعی فروخت کے حجم اور گیس کی پراسیسنگ میں نمایاں بہتری لائی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592727