ابو ظہبی۔31دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کے نئے تبادلے کے حوالے سے ثالثی کی کوششوں کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز بیان میں بتایا کہ کل 300 قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا جس میں یوکرین کے 150 اور روس کے 150 قیدی شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی …
متحدہ عرب امارات کی ثالثی کامیاب ، روس اور یوکرین کے درمیان مزید 300 قیدیوں کا تبادلہ
ابو ظہبی۔31دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کے نئے تبادلے کے حوالے سے ثالثی کی کوششوں کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز بیان میں بتایا کہ کل 300 قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا جس میں یوکرین کے 150 اور روس کے 150 قیدی شامل ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی ثالثی کی کوششوں کے ذریعے روس اور یوکرین کے دوران قیدیوں کے تبادلے کی تعداد2484 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے یو اےای کی ثالثی کی کوششوں میں تعاون کےلئے دونوں ممالک کی تعریف کی یہ کوششیں ایک قابل اعتماد ثالث کے طورپر متحدہ عرب امارات کے موقف کو ظاہر کرتی ہیں۔
بیان میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے یوکرین تنازع کا پرامن حل تلاش کرنے کےلئے تمام کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔یاد رہے اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے دسمبر 2022 کے دوران امریکا اور روس کے قیدیوں کی رہائی میں کردار ادا کیا تھا۔









