غزہ۔14فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی جانب سے انسانی امداد کے 10 قافلے غزہ کی پٹی میں داخل ہوگئے۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے انسانی امداد کے 10 قافلے مصری رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہو گئے ہیں ۔
یہ امداد "مدر آف دی نیشن” شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی فراخدلانہ عطیہ کے طور پر فراہم کی گئی ہے، جو جنرل ویمنز یونین کی چیئرپرسن، سپریم کونسل برائے ماں و بچہ کی صدر، اور فیملی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی سپریم چیئرپرسن ہیں۔یہ امدادی قافلے فلسطینی عوام کے لیے یو اے ای کے جاری انسانی ہمدردی کے مشن کا حصہ ہیں،
جن کا مقصد متاثرہ افراد کو ضروری سہولیات فراہم کرنا اور ان کی مشکلات کم کرنا ہے۔175 ٹرکوں پر مشتمل ان قافلوں میں 2,400 ٹن سے زائد امدادی سامان شامل ہے، جس میں خوراکی اشیاء،طبی سازوسامان،بچوں کے لیے غذائی سپلیمنٹس،کھجوریں، شیلٹر کے لیے خیمے،لباس،دیگر بنیادی ضروریات کی اشیاء موجود ہیں۔اس تازہ ترین امدادی قافلے کے ساتھ، آپریشن "الفارس الشهم 3” کے تحت غزہ میں داخل ہونے والے قافلوں کی مجموعی تعداد 175 ہو گئی ہے۔یہ امداد غزہ کی عوام کی مشکلات کم کرنے، سب سے زیادہ متاثرہ طبقے کی مدد کرنے، اور بنیادی ضروریات تک ان کی رسائی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
یو اے ای فلسطینی عوام کی مسلسل انسانی امداد میں پرعزم ہے، تاکہ ان کے مشکل حالات کو کم کیا جا سکے، سب سے زیادہ متاثرہ افراد کی تکالیف میں کمی لائی جا سکے، اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کی جا سکیں۔