متحدہ عرب امارات کی جانب سے شام پر پابندیاں اٹھانے کے امریکی اعلان کا خیرمقدم

142

دبئی ۔15مئی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے شام کی ترقی اور خوشحالی کی جانب ایک اہم اقدام قرار دیا ہے۔وام کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شامی عوام کی خواہشات کے حصول کے لیے اپنی بھرپور سپورٹ کا اعادہ کیا اور اس حوالے سے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا۔

بیان میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ’ امریکی اعلان سے اقتصادی بحالی اور تعمیر نو کے ساتھ شام میں استحکام لانے مں مدد ملے گی۔ وزارت نے شام کی سلامتی اور ترقی کے حصول کے لیے تمام کوششوں کی سپورٹ کےلیے متحدہ عرب امارات کے عزم کا اعادہ کیا۔