ابو ظہبی۔24فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ کی پٹی کے متاثرین کےلئے 375 ٹن رمضان خوراک امداد بھیجوا دی گئی۔امارات نیوز ایجنسی وام اور اے آر این نیوز کے مطابق حمید بن راشد النعیمی فاؤنڈیشن اور بین الاقوامی چیریٹی آرگنائزیشن کی جانب سے غزہ کی پٹی کے 15,000 متاثرہ خاندانوں کو ‘آپریشن چیولرس نائٹ 3’ کے تحت ریلیف دینے کے لئے 375 ٹن رمضان غذائی اشیاءاور سینیٹری کا سامان بھیج دیا گیا ہے۔
یہ اقدام عجمان کے ولی عہد شیخ عمار بن حمید النعیمی کی مدد سے سپریم کونسل کے رکن اور عجمان کے حکمران شیخ حمید بن راشد النعیمی کی ہدایت پر کیا گیا۔عجمان کے ولی عہد اور حمید بن راشد النعیمی فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین شیخ عمار نے کہا ہے کہ متعلقہ حکام اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر فضائی اور سمندری امدادی قافلے کا پہلا مرحلہ پہلے ہی شروع کیا جا چکا ہے،
فراہم کردہ امداد کی کل مالیت 14 ملین درہم تک پہنچ گئی ہے۔ اس امداد میں خوراک اور صحت کے پیکجوں کے ساتھ ساتھ طبی دیکھ بھال کا سامان، ابتدائی طبی امداد کی کٹس، اور خواتین اور بچوں کے لئے ضروری اشیاء شامل ہیں، یہ سب اس بابرکت مہینے میں متاثرہ خاندانوں کی تکالیف کو کم کرنے میں مدد دیں گے۔انسانی ہمدردی اور ریلیف آپریشن اماراتی انسانی ہمدردی کے سب سے نمایاں اقدامات میں سے ایک ہے جس کا مقصد مختلف خطوں میں متاثرہ افراد کو فوری امداد فراہم کرنا ہے،
اس کے پائیدار انسانی نقطہ نظر کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کا اعادہ کرنا اور متاثرہ لوگوں کے ساتھ نیکی، سخاوت اور یکجہتی پر مبنی اپنی اقدار کو مستحکم کرنا ہے۔