اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات (یواے ای) کی جانب سےپاکستان میں سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈکے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2020 تک کی مدت میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں 39.40 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم منفی 29.8 ملین ڈالراورپورٹ فولیوسرمایہ کاری کاحجم 69.2 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کاحجم منفی 21.8 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ اکتوبرکے مہینہ میں ملک میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے سرمایہ کاری کاحجم 8.9 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 9.1 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال کے پہلے چارہ ماہ میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 672 ملین ڈالرتھا، جاری مالی سال میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 733.1 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے