متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ‘فلائی دبئی’ کا لبنان کے لیے 3 اکتوبر تک پروازیں معطل کرنے کا اعلان

102
Fly Dubai
Fly Dubai

دبئی ۔1اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی "فلائی دبئی”نے اعلان کیا ہے کہ اس کی لبنان کے لیے پروازیں 3 اکتوبر تک معطل رہیں گی۔

العربیہ کے مطانق فضائی کمپنی "فلائی دبئی”نے یہ فیصلہ لبنان پر اسرائیل کی طرف سےکئی دنوں سے جاری بمباری سے پیدا شدہ صورتحال میں کیا ہے۔کمپنی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے ہم لبنان میں پائی جانے والی صورتحال کو متواتر اور قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں۔مزیدکہا گیا کہ جیسے ہی محسوس ہوا کہ صورتحال بدل رہی ہے تو ہم اپنی پروازوں کے شیڈول میں اس کے مطابق تبدیلی کر لیں گے۔