22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمتحدہ عرب امارات کی کامیاب ثالثی، روس اور یوکرین کے درمیان مزید...

متحدہ عرب امارات کی کامیاب ثالثی، روس اور یوکرین کے درمیان مزید 292 جنگی قیدیوں کا تبادلہ

- Advertisement -

ابوظہبی۔25اگست (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی کامیاب ثالثی کے نتیجے میں روس اور یوکرین نے 292 جنگی قیدیوں کا تبادلہ کیا ہے،اس طرح یواے ای کی ثالثی سے رہا ہونے والے جنگی قیدیوں کی مجموعی تعداد 4614 ہوگئی ہے۔

یواے ای کے خبررساں ادارے (وام )نےاماراتی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی کوششوں سے روس اور یوکرین دونوں نے ایک دوسرے کے 146 ، 146 جنگی قیدیوں کو رہا کیا ہے جس سے ہماری ثالثی سے رہا ہونے والے جنگی قیدیوں کی تعداد بڑھ کر 4614 تک پہنچ گئی ہے ۔

- Advertisement -

یو اے ای کی وزارت خارجہ نے ثالثی کی کوششوں میں دونوں متحارب فریقوں کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔وزارت نے کہا کہ 17 ویں ثالثی کی کامیابی دونوں فریقوں کے یو اے ای پر اعتماد کی عکاسی ہے،ہمارا ملک تنازعے کے خاتمے اور بحران کے نتیجے میں ہونے والے انسانی نقصان کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں