متحدہ عرب امارات کے ایئرپورٹس استعمال کرنے والی فضائی کمپنیوں نے نومبر کے دوران 6.8 ملین افراد کو سفری سہولیات فراہم کیں،او اے جی

92
متحدہ عرب امارات کے ایئرپورٹس استعمال کرنے والی فضائی کمپنیوں نے نومبر کے دوران 6.8 ملین افراد کو سفری سہولیات فراہم کیں،او اے جی

ابوظہبی ۔4دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے ایئرپورٹس استعمال کرنے والی فضائی کمپنیوں نے نومبر 2023 کے دوران 6.8 ملین افراد کو سفری سہولیات فراہم کیں، مشرق وسطیٰ میں شیڈولڈ نشستوں میں سے امارات کا حصہ 33 فیصد ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے فضائی کمپنیوں اور ایئرپورٹس کا ڈیٹا فراہم کرنے والے ادارے او اے جی کے حوالے سے بتایا کہ نومبر میں امارات کا سفر کرنے والوں میں بھارت سرفہرست رہا جبکہ استعمال کی جانے والی فضائی نشستوں کی تعداد 1.9 ملین ریکارڈ کی گئی۔اماراتی ایئرپورٹس سے سفر کرنے والوں کی تعداد ابتدائی 8 ماہ کے دوران 86.9 ملین تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران سفر کرنے والوں کی تعداد 62.34 ملین تھی، شرح نمو 39 فیصد سے زیادہ رہی۔

محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے 2022 کے مقابلے میں رواں سال کے شروع سے یواے ای کی فضائی سفر کے حوالے سے شرح نمو غیر معمولی رہی،توقع ہے کہ اماراتی ایئرپورٹس سے سفر کرنے والوں کی مجموعی تعداد رواں سال کے آخر تک 130 ملین کی حد عبور کرسکتی ہے۔