- Advertisement -
دبئی۔29مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے اماراتی درھم کا سرکاری علامت(لوگو) جاری کیا ہے۔امارات الیوم کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے کرنسی کے ڈیجیٹل ورژن کے حوالے سے ’ڈیجیٹل درھم‘ بھی جاری کیے جاتے ہیں جن کے لیے بھی نیا لوگو متعارف کرایا گیا ہے۔درہم کی نئی علامت انگریزی حروف’ ڈی‘ سے متاثر ہے اور اس میں دو افقی لکیریں ہیں جو مالی استحکام کی نمائندگی کرتی ہیں۔اس کا ڈیزائن امارات کے پرچم سے بھی متاثر ہے جو فخر اور لچک کی علامت ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577113
- Advertisement -