متحدہ عرب امارات کے دسمبر کے لئے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ جاری

166

ابوظہبی۔1دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے دسمبر کے لئے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ جاری کر دیے ،ان کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق یواے ای کے خبررساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ پٹرول کے نرخوں میں 7 سے 8 فلس اور ڈیزل میں 23 فلس کمی کی گئی ہے۔دسمبر میں سپر 98 کی قیمت 7 فلس کمی کے بعد 2.96 درہم کردی گئی ہے جو نومبر میں 3.03 درہم تھی۔پٹرول 95 کی قیمت نومبر میں 2.92 درہم تھی جو دسمبر میں 7 فلس کم ہوکر 2.85 درہم ہوگئی ہے۔

پٹرول پلس 91 کی قیمت میں 8 فلس کی کمی سے 2.77 درہم کی گئی ہے جو نومبر میں 2.85 درہم تھی۔ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت نومبر میں 3.42 درہم تھی دسمبر میں 23 فلس کمی کے ساتھ 3.19 درہم کردی گئی ہے۔