اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی): وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے دورے کا مقصد تجارتی،معاشی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ یواے ای کے میرے دورے کا مقصد صدر شیخ محمد بن زاید کے ساتھ ہونے والی گفتگو کو آگے بڑھانا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اس عزم اور فہم کاادراک رکھتے ہیں کہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔