کراچی۔ 08 اپریل (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے سفیرحماد عبید الزہبی نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے منگل کو گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیط عتیق الرومیتھی بھی موجود تھے۔ گورنرسندھ نے صوبہ بالخصوص کراچی میں سرمایہ کاری کرنے پر متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزہبی کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے حماد عبید نے کہا کہ ویزے کے مسائل حل ہوگئے ہیں، پاکستانی پانچ سال کا ویزہ لے سکتے ہیں۔یو اے ای کے سفیر نے گورنر سندھ کو کراچی میں قائم ویزہ سینٹر آنے کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ گورنراینیشیٹیو کے تحت جاری منصوبے لائق تحسین ہیں۔یو اے ای کے سفیر نے گورنر ہاوس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا اور پرچم کشائی بھی کی، انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579479