دبئی۔13مئی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی صدارتی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے 40 روزہ سوگ کے ساتھ 3 روز کی عام تعطیل اور قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے اور انہوں نے اپنے والد شیخ زاید بن سلطان آلنہیان کی وفات کے بعد متحدہ عرب امارات کی قیادت سنبھالی تھی۔ دبئی میں دنیا کے سب سے اونچے ٹاور کا نام مرحوم حکمران کے نام پر برج خلیفہ رکھا گیا ہے۔