متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

150
Muhammad Bin Zayed Al Nahyan
Muhammad Bin Zayed Al Nahyan

ابوظہبی ۔27ستمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے سابق امریکی صدر اور صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے فلوریڈا میں گزشتہ روز ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات اور امریکا کے درمیان تعلقات، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ وژن پر مبنی شراکت داری کی بدولت 50 سال سے زیادہ عرصہ سے پروان چڑھ رہے ہیں۔

شیخ محمد بن زاید النہیان نے دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے میں سابق صدر کی کوششوں کی تعریف کی۔ وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر نے سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور سابق صدر جمی کارٹر کے پوتے جیسن کارٹر سے فون پر بات کی ہے۔امریکا کے سرکاری دورے کے دوران کی گئی ایک فون کال میں، شیخ محمد بن زاید النہیان نے بل کلنٹن کے ساتھ گرمجوشی سے تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا، جس میں انہوں نے اپنے دفتر میں رہنے کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار پر روشنی ڈالی۔