اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید ال نہیان آج (پیرکو)ایک روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچیں گے۔وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق یو ا ے ای کے صدر کو جے ایف۔ 17 طیاروں کے حفاظتی حصار میں پی اے ایف نور خان ائر بیس پہنچایا جائے گا جہاں انہیں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے اہم اراکین ایئر بیس پر معزز مہمان کا استقبال کریں گے۔ شیخ محمد بن زید ال نہیان کو وزیراعظم ہائوس میں پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا جس کے بعد وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ان کی ون آن ون ملاقات ہو گی۔
واضح رہے شیخ محمد بن زید ال نہیان 25 جنوری 2023 کو پاکستان پہنچے تھے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رحیم یار خان کے ہوائی اڈے پران کا استقبال کیا تھا ۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان رحیم یار خان میں ملاقات بھی ہوئی تھی۔