متحدہ عرب امارات کے لئے پاکستان کے سابق سفیر آصف درانی کا ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں اظہار خیال

206

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے لئے پاکستان کے سابق سفیر آصف درانی نے کہا کہ سربراہان حکومت کا عالمی اجلاس دنیا میں ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے مواقع فراہم کرتا ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق اتوار کو وزیراعظم عمران خان کے دبئی کے دورے پر اظہار خیال کرتے ہوئے آصف درانی نے کہا کہ اس اجلاس سے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لانے میں بھی مدد ملے گی۔ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے دو طرفہ تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے آصف درانی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستان کا اہم کردار ہے، اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کا حجم سات ارب ڈالر ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانی سالانہ چار ارب 50 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھی بھیج رہے ہیں جن میں مستقبل میں اضافہ ہوگا۔