23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںمتحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن...

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

- Advertisement -

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کا یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584276

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں