22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمتحدہ عرب امارات کے نجی شعبے میں اماراتی خواتین کی نمائندگی 70...

متحدہ عرب امارات کے نجی شعبے میں اماراتی خواتین کی نمائندگی 70 فیصد تک پہنچ گئی

- Advertisement -

ابوظہبی۔29اگست (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے نجی شعبے میں اماراتی خواتین کی نمائندگی 70 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق وزارت انسانی وسائل و اماراتائیزیشن میں لیبر مارکیٹ کی ترقی، تنظیم کی نگراں اور بین الاقوامی تعلقات و ابلاغ کی معاون سیکرٹری شیما العوضی نے بتایا کہ نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتی شہریوں کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار ہے جن میں سے ایک لاکھ 7 ہزار خواتین ہیں۔

شیما العوضی اماراتی خواتین کے حوالے سے منعقدہ فورم کے سیشن سے خطاب کر رہی تھیں جس کا موضوع ’’ خواتین: نجی شعبے میں محرک اور اماراتائیزیشن کا فروغ‘‘ تھا۔شیما العوضی نے کہا کہ رواں سال لیبر مارکیٹ میں خواتین ورکرز کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ اعداد و شمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ اماراتی خواتین ملکی معیشت میں موثر اور مستحکم کردار ادا کررہی ہیں۔ تعلیمی شعبے میں کام کرنے والے اماراتی شہریوں میں سے 98 فیصد خواتین ہیں جبکہ نجی شعبے میں ٹیکنالوجی سے متعلق شعبوں میں خواتین کی شمولیت 61 فیصد ہے۔

طبی شعبے میں بھی خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے۔شیما العوضی نے کہا کہ خواتین کی موجودگی نہ صرف نجی کمپنیوں بلکہ شاپنگ مالز اور تمام شعبہ ہائے زندگی میں نظر آتی ہے۔

حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کئی پالیسیاں نافذ کی ہیں۔نیا لیبر لا خواتین کو مختلف اقسام کی چھٹیوں، سہولیات اور رہنمائی فراہم کرتا ہے جبکہ بے روزگاری انشورنس سکیم نے ان کے حقوق کی حفاظت کی ہے۔ سیونگز سکیم نے خواتین کے لیے سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کیے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں