21.6 C
Islamabad
ہفتہ, فروری 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمتحدہ عرب امارات کے پانچ امدادی قافلے غزہ میں داخل

متحدہ عرب امارات کے پانچ امدادی قافلے غزہ میں داخل

- Advertisement -

غزہ۔21فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے5امدادی قافلے غزہ میں داخل ہو گئے۔امارات نیواز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات سے متنوع انسانی امداد لے جانے والے5قافلے ’’آپریشن چیولرس نائٹ 3 ‘‘کے تحت جاری بحران کے دوران فلسطینی عوام کی مدد کے لیے ملک کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر رواں ہفتے رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوئے۔

ان قافلوں میں 73 ٹرک شامل تھے جن پر 1184.9 ٹن سے زائد امدادی سامان شامل تھا جن میں خوراک، خیمے اور دیگر ضروری سامان شامل تھا۔اس سے آپریشن چیولروس نائٹ 3 کے تحت غزہ بھیجے گئے 3,440 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلوں کی کل تعداد 180 ہو گئی۔اب تک متحدہ عرب امارات نے آپریشن کے ایک حصے کے طور پر فلسطینی عوام کو 37,309 ٹن سے زیادہ انسانی امداد فراہم کی ہے۔

- Advertisement -

اس امداد نے غزہ کے باشندوں کو درپیش مشکلات ، ان کی تکالیف کو کم کرنے اور ضروری سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔یہ آپریشن وسیع پیمانے پر انسانی امداد فراہم کرنے اور ضرورت مند فلسطینیوں کے لیے امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کی عکاسی کرتا ہے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564523

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں