19.9 C
Islamabad
بدھ, مارچ 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمتحدہ عرب امارت ، دبئی پولیس نے حج اور عمرہ کے ویزوں...

متحدہ عرب امارت ، دبئی پولیس نے حج اور عمرہ کے ویزوں میں فراڈ کرنے والا گینگ گرفتار کر لیا

- Advertisement -

دبئی ۔24مارچ (اے پی پی):دبئی پولیس نے ایک فراڈ گینگ کو گرفتار کیا ہے جس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عمرہ اور حج کے ویزوں کی پیشکش کو معمولی فیس پر مذہبی مناسک ادا کرنے کے خواہشمند افراد کو پھنسانے کے علاوہ اس گروہ کے بینک اکاؤنٹس میں رقم کی منتقلی کے ذریعے ادائیگی کی سہولت فراہم کی آڑ میں دھوکہ دہی کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

العربیہ کے مطابق دبئی پولیس نے ملک میں مجاز اور لائسنس یافتہ اداروں سے ویزا حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر معقول قیمتوں پر خدمات کی تشہیر کرنے والے جعل سازوں سے ہوشیار رہنے کی تاکید کی ہے۔

- Advertisement -

دبئی پولیس نے وضاحت کی کہ مجرمانہ تفتیش کے انسداد فراڈ سینٹر کے ذریعے گرفتار ہونے والے گروہ نے لوگوں کو یہ باور کرایا کہ وہ عمرہ اور حج کے ویزے حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے حج اور عمرہ کے فوری اور آسان ویزوں کے حصول کا جھانسہ دیا، جب مختلف لوگوں نے ان کے دیئے گئے بنک اکاؤنٹس میں رقوم منتقل کیں تو جعل سازوں نے ان کے فون نمبر بلاک کردیئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575762

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں