اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارت نے 3ارب ڈالر سٹیٹ بنک پاکستان میں جمع کرا دیئے۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل اے ڈی ایف ڈی اور گورنر سٹیٹ بنک نے ابو ظہبی میں اے ڈی ایف ڈی ہیڈ کوارٹرز میں معاہدے پر دستخط کئے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں ترجمان نے کہا ہے کہ یو اے ای نے سٹیٹ بنک آف پاکستان میں 3ارب ڈالر جمع کرا دیئے ہیں۔ اس سے پاکستان کو مالی استحکام کے حصول اور اقتصادی چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔