24.3 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںمتحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرنا ہے، بھارت کی تمام سازشوں کو...

متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرنا ہے، بھارت کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے،وزیر ریلوے حنیف عباسی

- Advertisement -

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):وزیر ریلوے حنیف عباسی کی قیادت میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بھارت کے خلاف متحدہ محاذ بنا کر ’’پاکستان ریلی‘‘ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے جمعہ کو وزارت ریلوے میں ایم پی ایز اور ایم این ایز کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم احمد خان، ایم این ایز اور ایم پی ایز، صدر سکول ایسوسی ایشن اور صدر تجارتی مارکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو سلام، ا ن کا حوصلہ مزید بلند کرنے کے لئے ریلی نکالی جائے گی۔ اتوار کو راولپنڈی میں “پاکستان ریلی” نکالی جائے گی۔اجلاس میں بھارت کی پاکستان کے بے گناہ شہریوں کے خلاف جارحیت اور دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ بھارت ہمارے معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، سکولوں اور مسجدوں پہ حملے کر رہا ہے، ہمیں مل کربھارت کی دہشت گردی کا جواب دینا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹم بم کا تحفہ دیا،انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہےجس نےمودی کے منصوبے ناکام بنادئیے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہے،بھارت ہمیشہ سے ہی رات کی تاریکی میں حملہ کرتا ہے، ہمیں ایک ہو کر متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے اجلاس میں شریک تمام رہنماؤں سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ریلی میں شرکت کی دعوت دی جائے،پوری قوم کو پاکستان کی فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، ہم نہ تو جھکنے والوں میں سے ہیں، نہ ہی ڈرنے والوں میں سے ہیں، اپنے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، بھارت کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے، پاکستان کا اتحاد اس وقت میں بہت ضروری ہے تاکہ دشمن کو مضبوط اور واضح پیغام دیا جا سکے۔

تمام شرکاء نے یک زبان ہوکر کہا کہ ہمارے جوان اپنی سرحدوں کا دفاع بہت اچھی طرح کر رہے ہیں۔ تمام شرکاء نے بھارت کے خلاف ایک مضبوط اور متحدہ محاذ کا عزم ظاہر کیا۔ اس موقع پر یک زبان ہو کر “پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگائے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595005

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں