متروکہ وقف املاک بورڈ اقلیتوں کے مقدس مقامات کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے، ڈاکٹر سا جد محمود چوہان

4
Chairman Mutukah

لاہور۔29جون (اے پی پی): نے کہا ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ اقلیتوں کے مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے، پاکستان نے ہمیشہ بھائی چارے کا پیغام دیا ، بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو پاکستان نہ آنے دینا افسوسناک ہے ۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز یہاںمتروکہ وقف املاک بورڈ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام مہاراجہ رنجیت سنگھ کی186 ویںبرسی کی مرکزی تقریب سے خطا ب و میڈیا سے گفتگوکر تے ہو ئے کیا۔

ڈاکٹر سا جد محمود چوہان نے کہا کہ آج کا دن مہاراجہ رنجیت سنگھ کی بین المذاہب ہم آہنگی سے وابستگی کی یاد دہانی ہے ،مہاراجہ رنجیت سنگھ نے انصاف، رواداری اور بھائی چارے کی بنیاد پر پنجاب میںحکومت کی، انہوں نے تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بھائی چارے کا پیغام دیا ، بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو پاکستان نہ آنے دینا افسوسناک ہے ،متروکہ وقف املاک بورڈ اقلیتوں کے مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوردوارہ ڈیرہ صاحب، ننکانہ صاحب اور پنجہ صاحب کی تزئین و آرائش کی گئی ہے، سکھ یاتریوں کے لیے جدید رہائش، لنگر خانے، طبی اور سکیورٹی سہولیات فراہمی کو یقینی بنا یا گیا ہے جبکہ پنجاب گورو دوارہ پر بند ھک کمیٹی کے ساتھ مل کر مزید سکھ برادری کے مسائل حل کیئے جا رہے ہیں ۔چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے کہا کہ بھارت سے یاتریوں نے آنا تھا لیکن مذہبی آزادی نہ ہو نے کے با عث مودی حکومت نے سکھ یا تریوں کو اجازت نہیں دی ۔

ڈاکٹر سا جد محمود چوہان نے کہا کہ سکھ برادری پاکستان کا قابل فخر حصہ ہے،مقامی سکھ نوجوانوں کو تعلیمی وظائف دیئے جا رہے ہیں، نوجوان طلبا کی تربیت کے لیے وظائف میں مزیداضافہ بھی کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ساجد محمود چو ہا ن نے کہا کہ مذہبی آزادی، ثقافتی شناخت کا تحفظ ہماری ترجیح ہے ،ہم نے صرف عمارتیں نہیں بنا ئیں، اقلیتوں سے رشتے بھی سنوارے ہیں ۔

ایڈیشنل سیکرٹر ی شرائنز سیف اللہ کھو کھر نے کہا کہ ہم بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،یاتری پاکستان سے حسین یادوں کا تحفہ لیے واپس جاتے ہیں ۔ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز نے کہا کہ بھارتی سکھوں کو پاکستان آ نے سے روکنا افسوسناک ہے۔

اس مو قع پر سابق پردھان سردار بشن سنگھ نے کہا کہ بھارتی سکھوںکو پاکستان آ نے سے روکنا صر ف افسوسناک ہی نہیں بلکہ یہ مودی حکومت کی تنگ نظری ہے ، بھارت کے اس اقدام پر پوری دنیا کی سکھ قوم افسردہ ہے۔

سردار بشن سنگھ نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی سکھ قوم و دیگر اقلیتیں محفوظ ہیں جبکہ بھارت نے مذہبی آزادی سلب کر رکھی ہے۔