جینیوا۔15اکتوبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اکتوبرمیں دنیابھر میں کوویڈ- 19کے کیسز میں یومیہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ متعدد ممالک میں وبائی صورتحال دوبارہ سنگین ہو رہی ہے۔عالمی میڈیا عالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمار کے حوالہ سے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی جیسےعناصر کی بدولت کچھ علاقوں میں وبا کے پھیلاؤ میں تیزی جبکہ کئی میں عارضی سست روی کا امکان ہے ،تاہم وائرس کی ہیت کی تبدیلی کے باعث وبا کے دوبارہ پھوٹنے کا امکانات بڑ ھ رہے ہیں ۔عالمی ادارہ صحت کےمطابق کچھ ممالک میں انسدادی اقدامات کو دوبارہ سخت کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ستمبرکے آخر میں کینیڈا کے وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ کینیڈا وبا کے دوسرے دور سے گزررہا ہے ۔فرانسیسی وزیر اعظم نے بارہ اکتوبر کو بتایا کہ فرانس میں وبائی صورتحال دوبارہ سنگین ہو رہی ہے۔اس کے علاوہ،اسپین میں دوبارہ لاک ڈائون ہو گیاجبکہ برطانیہ سمیت کئی ممالک نےدوبارہ وبا کی صورتحال بارے اپنی عوام کوانتباہ جاری کردیا ہے ۔