متعلقہ محکمے ڈینگی کےخاتمے کے لئے اقدامات کریں،کمشنر فیصل آباد

107

فیصل آباد۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):کمشنر فیصل آباد ڈویژن سلوت سعیدنے کہا کہ ڈینگی کے حوالے سے موجودہ موسم انتہائی حساس ہے اس لئے متعلقہ محکمے مربوط انسدادی اقدامات یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ ڈینگی مچھر کی موجودگی برداشت نہیں کی جائے گی نیز ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لئے آگاہی پیدا کر کے ڈینگی مچھر کی افزائش کا موجب بننے والوں کو گرفتار کیا جائے کیونکہ کمیونٹی کی شمولیت سے ہی اس مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈینگی سے بچائو کے لئے بورڈز پر ڈینگی مرض کی علامات اور مریض کو اپنے طور پر اینٹی بائیوٹک ادویات استعمال نہ کرنے سے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے محکمہ سماجی بہبود کو انسداد ڈینگی کے لئے این جی اوز کو مزید متحرک کرنے اور رضا کاروں کی خدمات حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی۔