اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے پہلے 8 ماہ کے دوران متفرق جوتوں کی ملکی برآمدات میں 59.15 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءمیں جولائی تا فروری کے دوران متفرق جوتوں کی ملکی برآمدات 23 لاکھ 37 ہزار جوڑے رہیں جن کی مجموعی مالیت 749 ملین روپے تھی جبکہ رواں مالی سال2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران متفرق جوتوں کی ملکی برآمدات 26 لاکھ 40 جوڑوں تک بڑھ گئیں جن کی مجموعی مالیت ایک ہزار 192 ملین روپے تک پہنچ گئی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18 کے پہلے 8 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران متفرق جوتوں کی ملکی برآمدات میں 443 ملین روپے یعنی 59.15 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔