26.3 C
Islamabad
ہفتہ, اگست 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںمتوقع انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے نتیجے میں ضلع مظفرگڑھ کے...

متوقع انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے نتیجے میں ضلع مظفرگڑھ کے 104 مواضعات زیر آب آنے کا خدشہ ہے،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 29 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے کہا ہے کہ مظفرگڑھ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے جس سے ضلع کے کل 104 مواضعات زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

یہ بات انہوں نے صبح سویرے تمام محکموں کے سربراہان کے ساتھ زوم میٹنگ کے دوران کہی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی سمیت مختلف محکموں کے افسران نے زوم میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران ہمہ وقت الرٹ رہیں اور ریسکیو و ریلیف آپریشن یقینی بنائیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ تمام افسران فیلڈ میں ہی موجود رہیں اور عوامی مسائل فوری حل کریں۔ خطرے کی صورت میں آبادیوں کے فوری انخلا کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ متامتاثرہ آبادیوں کے لیے ریلیف کیمپس فعال رکھے جائیں اور تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نےہدایت کی کہ محکمہ آبپاشی دریائی بند اور پشتوں کی مسلسل نگرانی اور مضبوطی یقینی بنائیں۔ بنڈہ اسحاق کے پشتے کی فوری مضبوطی اور نگرانی بڑھائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 ہر وقت تیاری کی حالت میں رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال پر فوری رسپانس دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ این جی اوز اور ویلفیئر اداروں کو فوری طور پر موبلائز کیا جائے تاکہ متاثرہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ، تمام محکمے قریبی رابطہ رکھیں اور کنٹرول روم کو بروقت اپ ڈیٹ فراہم کریں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں