17.1 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںمتوقع سیلاب سے نبرد آزما ہونے کےلیے ہر لمحہ تیارہیں، ایڈیشنل ڈپٹی...

متوقع سیلاب سے نبرد آزما ہونے کےلیے ہر لمحہ تیارہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراٹک

- Advertisement -

اٹک۔ 18 مارچ (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل اٹک انیل سعید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مون سون سیزن اورمتوقع سیلاب سے نبرد آزما ہونے کےلیے ہر لمحہ تیارہے۔انہوں نے خیالات کا اظہار ضلعی ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اٹک انزہ عباسی، چیف آفیسر بلدیہ اٹک سردار آفتاب احمد خان، ریجنل فارسٹ آفیسر اظہر عباس،سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر محمد عثمان ،محکمہ صحت،تعلیم، ٹریفک پولیس، لائیوسٹاک اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین نےشرکاءکوبریفنگ دی۔اجلاس میں آبی گزر گاہوں کے راستے میں تجاوزات،ڈی سلٹنگ، فلڈ ریلیف کیمپ،جوائنٹ انسپیکشنز،دفعہ 144 کے نفاذ ، آزمائشی مشقوں،کنٹرول روم کےقیام اور دیگر موضوعات زیر بحث لائے گئے۔اجلاس میں کالا چٹا پہاڑ میں آگ لگنے کے واقعات اور ان کی روک تھام کے لیے بھی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ریجنل فارسٹ آفیسراظہر عباس نے اس موقع پر بریفنگ دی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573869

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں