مجالمہ ویزہ کے حامل عازمین کے لئے سعودی عرب میں کوئی انتظام نہیں کیا جاررہا، وزارت مذہبی امور

168

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے مجالمہ ویزہ کے حامل عازمین کو متنبہ کیا ہے کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے سعودی عرب میں کوئی انتظام نہیں کیا جاررہا، انہیں اپنی رہائش ، خوراک ، ٹرانسپورٹ اور قربانی کا انتظام خود کرناہو گا۔ منگل کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجالمہ ویزہ ہولڈرز کے لئے وزارت مذہبی امور سعودی عرب میں کسی قسم کاکوئی انتظام نہیں کر رہی اس لئے انہیں اپنی رہائش ، خوراک ، ٹرانسپورٹ اور ٹکٹوں کی بکنگ وغیرہ کا انتظام خود کرنا ہو گا اور تمام مجالمہ ویزہ ہولڈرز سے وزارت مذہبی امور کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔