مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام دس روزہ ختم نبوت ؐکورس8 فروری سے شروع ہو گا

85

لاہور۔4فروری (اے پی پی):مجلس احرار اسلام کے شعبہ تبلیغ کے زیر اہتمام دس روزہ ختم نبوت کورس8 فروری بروز ہفتہ دار بنی ہاشم ملتان میں منعقد ہوگا ، جس میں مختلف مذہبی سکالرز کورس کے شرکا کو لیکچرز دیں گے۔ مجلس احرار اسلام کے ترجمان نے کہا کہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے امیر شریعت سید عطا اللہ شاہ بخاری کی خدمات کا احاطہ نہیں کیا جاسکتا، اس کے لیے ایک مستقل دفتر کی ضرورت ہے۔ امیر شریعت سید عطا اللہ شاہ بخاری نے برصغیر کے مسلمانوں میں ختم نبوت کی جو عظمت اپنی تقریرو واعظِ کے ذریعے بھر ی وہ دنیا کے سامنے ہے۔ درایں اثنا قائد احرار سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ، میاں محمد اویس، سید عطا المنان بخاری، مولانا محمد مغیرہ اور دیگر نے کہا کہ مجلس احرار اسلام امیر شریعت سید عطا اللہ شاہ بخاری کی دی ہوئی امانت کو لے کر اپنی منزل کی طرف گامزن ہے اور آخری احراری تک تحفظ ختم نبوت کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مجلس احرار اسلام کا شعبہ تبلیغ شروع دن سے ہی دعوت کے کام کو لے کر چل رہا ہے ۔