سرگودھا۔ 17 مارچ (اے پی پی):عالمی مجلس ِتحفظِ ختمِ نبوت ضلع سرگودھا کے زیرِ اہتمام دفترمیں تحفظ ِناموسِ رسالت کنونشن منعقد کیا گیا۔
کنونشن میں امیرِ ضلع سرگودھا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا نور محمد ہزاروی، مفتی شاہد مسعود، قاری عبدالوحید،مولانا حیدرعلی حیدر، مولانا ثناء اللہ ایوبی، حضرت مولانا مفتی محمد جہانگیر حیدر، قاری صابر صفدر، مولانا عبدالرشید،مولانا کلیم اللہ حسینی قاری صفدر، پروفیسر محمد اسلم اشتیاق، محمدعلی حسن و دیگرعلماء کرام اورکثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ عقیدہ ہائے ختمِ نبوت اسلام کا بنیادی اور اساسی عقیدہ ہے اور اس کی حفاظت کے لیے زندگی کی آخری سانس تک جنگ لڑی جائے گی۔ سانس لینا اتنا ضروری نہیں جتنا حضورعلیہ الصلوم والسلام کی ختمِ نبوت پر پہرہ دینا ضروری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573454