28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومتجارتی خبریںمجموعی قومی برآمدات میں 3.48 فیصد اضافہ

مجموعی قومی برآمدات میں 3.48 فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2018-19ءکے دوران مجموعی قومی برآمدات میں 3.48 فیصد کااضافہ جبکہ درآمدات میں 0.10 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے تجارتی خسارے میں 2.20 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں جولائی تا اکتوبر کے دوران قومی برآمدات کاحجم 72 لاکھ 82ہزار ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 70لاکھ 37 ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں اور دوسری جانب درآمدات کا حجم ایک کروڑ 90لاکھ 60 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں ایک کروڑ 90 لاکھ 40ہزار ڈالر تک کم ہو گئیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=123234

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں