32.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومتجارتی خبریںمجموعی قومی برآمدات میں 9 ماہ کے دوران 7.67 فیصد اضافہ

مجموعی قومی برآمدات میں 9 ماہ کے دوران 7.67 فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):مجموعی قومی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 7.67 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ ( جولائی تا مارچ) مجموعی قومی برآمدات کا حجم 24.69 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات سے 22.93 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران مجموعی قومی برآمدات میں 1.76 ارب ڈالر یعنی 7.67 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی قومی برآمدات 10.54 فیصد کی شرح نمو سے 27.72 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 30.64 ارب ڈالر تک بڑھی تھیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578427

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں