مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے پروسیع تر اتفاق رائےکیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں،پی ٹی آئی کے بارے کوئی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی،سینیٹرعرفان صدیقی

69
Senator Irfan Siddiqui

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اگلا فیصلہ کیا ہوسکتا ہے اسکی پیشن گوئی ہم تو کیا پی ٹی آئی خود بھی نہیں کرسکتی، مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے پروسیع تر اتفاق رائےکیلئے ہر ممکن کوشش کی گئی۔

ہفتہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہم تو کل بھی تیار تھے اور مسودہ تیار تھا لیکن زیادہ سے زیادہ اتفاق رائے کے لئے آخری وقت تک کوششیں جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت کا ہمارے ساتھ اتفاق رائے ہے،ان کی مرضی اورخواہش کے مطابق مسودے میں ترمیم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بارے میں ہم کوئی پیشنگوئی نہیں کرسکتے خود پی ٹی آئی بھی نہیں کرسکتی۔