فیصل آباد۔ 23 جون (اے پی پی):سٹی صدر پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد رانا نعیم دستگیر خاں نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے استحکام پاکستان کیلئے بھر پور جد و جہد کی بلکہ اسے ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے فقید المثال کردار ادا کیا، پاکستان کو مضبوط بنانا اور اسے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا دیکھنا ان کا خواب تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 71 ویں یوم پیدائش کے حوالہ سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سالگرہ کاکیک کاٹا گیا اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور پاکستان کے لئے گراں قدر خدمات پر انہیں بھر پور خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ تقریب کے دیگر شرکا میں سابق ڈپٹی مئیر و ڈویژنل صدر شعبہ خواتین محترمہ سکینہ چوہدری ایڈووکیٹ، میڈیا کوآرڈینیٹر محمد اطہر شریف،ٹکٹ ہولڈرز ملک ذوالفقار علی،چوہدری عباس گجر،سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس محمد زمان خاں،صدر پیپلز ٹریڈر سیل آفتاب احمد بٹ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک صغیر اعوان، جنرل سیکرٹری پیپلز لیبر بیورو حاجی یعقوب انصاری،ضلعی صدر شعبہ خواتین رخسانہ قمر، جنرل سیکرٹری شازیہ حسین، نائب صدور سٹی میاں بشارت، محمد عتیق قریشی، رابطہ سیکرٹری عابد یاسین بٹ، صدر علما مشائخ ونگ پرویز اکرم میدانی، زونل صدر ملک احسان،ملک محمد علی ظریف،مینارٹی ونگ ناصر مٹو،وسیم کاکا، یاسین خان، رفعت انجم میاں انتظار، منظور جوری، اکرم چوہان، محمد مختار، مہر شبیر،حکیم شبیر سلطانی ودیگر نے بھی شرکت کی۔رانا نعیم دستگیر خاں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے
کہ ہماری شہید قائد عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئیں۔ انہوں نے نا صرف استحکام پاکستان کیلئے بھر پور جد و جہد کی بلکہ اسے ترقی کی شاہراہ پر بھی گامزن کرنے کیلئے فقید المثال کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط بنانا اور اسے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا دیکھنا محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا خواب تھا۔ انہوں نے کہا اپنے مختصر ادوار میں انہوں نے ناصرف عوام کو مصائب کے گرداب سے باہر نکالا بلکہ خواتین کے حقوق کی خاطر انتھک کوششیں بھی کیں اور معاشرے میں ان کے وقار کو بلند کیا۔ رانا نعیم دستگیر خاں نے مزید کہا کہ ملک میں جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی لازوال جدوجہد اور قربانی کی بدولت ہی کے پروان چڑھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور اپنی والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور وہ وقت اب زیادہ دور نہیں ہے کہ جب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیر اعظم منتخب ہو کر ملک سے بیروزگاری غربت و افلاس کا یقینی خاتمہ کر دیں گے۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=478254