محرم الحرام میں عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنے کےلیے تیاریاں مکمل ہیں، ڈی جی ریسکیو 1122

158
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

پشاور۔ 03 جولائی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد آیاز خان نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایات پر محرام الحرام میں عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنے کےلیے تیاریاں مکمل ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوںa نے کہا کہ ریسکیو1122 اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں، ایمرجنسی میڈیکل ریسپانس یونٹ (بس) صدر اور کوہاٹی میں موجود رہے گی.

انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے ماتمی جلوسوں کے ساتھ ریسکیو اہلکار موجود رہیں گے، ریسکیو1122 مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپس قائم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عزاداروں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جائے گی جس سے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوگا، ریسکیو1122 نے محرم الحرام کے دوران اضافی ادویات اور دیگر ضروری سامان اضلاع کو فراہم کردیا ہے. انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 عزاداروں کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو بھی خدمات فراہم کرتا رہے گا، کسی بھی ایمرجنسی کے دوران کنٹرول روم سے براہ راست رابطہ کیا جاسکتا ہے۔