محرم الحرام میں قیام امن کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے، ایس ایس پی آپریشنز پشاور

6

پشاور۔ 13 جون (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود بنگش نے کہا ہے کہ پشاور میں قیامِ امن ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے انجمن تاجران ضلع پشاور میں شامل تمام بازاروں بلخصوص انجمن تاجران خداداد بازار۔

انجمن تاجران کوچی بازرا۔ انجمن تاجران چرچ روڈ اندرون کوہاٹی گیٹ۔ انجمن تاجران چترالی بازار جہانگیرپورہ کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ میں اپنا سابقہ مثبت کردار ادا کرنا ہوگا انجمن تاجران ضلع پشاور کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران ضلع پشاور کے وفد جسکی قیادت تاحیات صدر حاجی محمد افضل اشرف و چئیرمین شوکت علی خان سے پولیس لائین پشاور میں خصوصی میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پائیدار امن کے قیام کے لیے تاجر برادری ضلعی انتظامیہ، پولیس اور تمام مکاتب فکر کے علماء کے ساتھ مل کر مشترکہ جدوجہد کی جائے گی ایس ایس پی آپریشنز نے اس امید کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون، رواداری اور بھائی چارے کی فضا کے ذریعے محرم الحرام ان شاءاللہ پُرامن انداز میں گزرے گا تمام جلسے اور جلوسوں کو فل پروف سیکورٹی دی جائے گی اور اکابرین کی تجاویز پر عمل درآمد کرتے ہوئے لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا

حاجی محمد افضل اشرف و شوکت علی خان نے اس موقع پر یقین دلایا کہ انجمن تاجران ضلع پشاور تمام مکاتب فکر کے نمائندہ علماء کے ساتھ مل کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی، اخوت اور امن کے فروغ میں بھرپور تعاون کریگی اور پرامن ماحول کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریگی اس موقع پر دیگر بازاروں کے صدور، متحدہ تاجران اور آل شوز کے صدر بمعہ ساتھیوں کے بھی موجود تھے۔