محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں، تعزیوں اور ذوالجناح کے روٹس پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کویقینی بنانے کیلئے ایمر جنسی سکواڈ قائم

فیصل آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) چیف ایگزیکٹو فیسکوشفیق الحسن نے محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں، تعزیوں اور ذوالجناح کے روٹس پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کویقینی بنانے کیلئے ایمر جنسی سکواڈ قائم کردیئے ہیں ۔عاشورہ کا مرکزی روٹ ،ذوالجناح اور شام غریباں کیلئے تمام فیڈرز لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہوں گے۔ فیسکو ہیڈکوارٹرز میںمحرم الحرام میںبجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے مرکزی کنٹرول روم اور پانچ ریجنل …

فیصل آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) چیف ایگزیکٹو فیسکوشفیق الحسن نے محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں، تعزیوں اور ذوالجناح کے روٹس پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کویقینی بنانے کیلئے ایمر جنسی سکواڈ قائم کردیئے ہیں ۔عاشورہ کا مرکزی روٹ ،ذوالجناح اور شام غریباں کیلئے تمام فیڈرز لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہوں گے۔ فیسکو ہیڈکوارٹرز میںمحرم الحرام میںبجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے مرکزی کنٹرول روم اور پانچ ریجنل کنٹرول رومز فیصل آباد،سرگودھا،جھنگ،بھکر اور چنیوٹ میں قائم کردیئے گئے ہیں اور افسران کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئیں ہیں۔ فیسکو کے ترجمان نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو شفیق الحسن فیسکو ہیڈ کوارٹر میں قائم کردہ مرکزی کنٹرول روم سے براہ راست تمام آپریشن کی نگرانی کریں گے بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کیلئے محرم الحرام کے جلوسوں اور محافل کیلئے مطلوبہ سامان اور آلات سے آراستہ فیسکوکی گاڑی اور ماہر عملہ موجود ہو گا۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ہر جگہ فیسکو کی مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے امام بارگاہوں ، ذوالجناح اور تعزیہ کے روٹس کا ازسرنو جائزہ لیا جائے اور اِن روٹس پر تاروںکے نظام کو مزید بہتر بنائیں اور مسلسل نگرانی کرتے رہیں اور نو اور دس محرم کو کہیں بھی مینٹیننس کا کام نہیں ہو گا کہ اس دوران عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور لا اینڈ آرڈر کے کاموں میں خلل نہ پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ ریجن بھرمیں458 تعزیہ اور ذوالجناح کے روٹس پر 2084کنکشنز کودرست کیاگیا ہے۔