قصور۔ 26 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مختلف مکاتب فکر کے 16علماء کی ضلع قصور میں داخلے‘قیام اور 5علماء اکرام کی تقاریر پر 2ماہ کیلئے پابندی لگا دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر قصور نے جن علماء پر ضلع قصور میں داخلے‘تقاریر اور قیام پر پابندی لگا ئی گئی ہے ان میں سید حسن عسکری (چونگی امرسدھو لاہور)‘ملک شفقت رضا شفقت(لاہور)‘ذاکر علامہ حامد رضا (لاہور)‘مولانا گلفام حسین ہاشمی (ملتان)‘عمران حیدر کاظمی (بوریوالا) ضلع وہاڑی‘علامہ آصف رضا علوی (فیصل آباد)‘
ملازم حسین ڈوگر (لودھراں)‘مولانا یوسف ٹوکہ (سرگودھا)‘حافظ سعد حسین رضوی (لاہور)‘ مولانا مفتی ڈاکٹر محمد آصف اشرف جلالی (لاہور)‘مولانا منظور احمد (گوجرانوالہ)‘مولانا محمد الیاس گھمن (سرگودھا)‘ مولانا احمد لدھیانوی (جھنگ)‘اورنگزیب فاروقی (کراچی)‘ مولانا معاویہ اعظم (جھنگ)اور عمران شاہ (جھنگ) شامل ہیں۔جن علماء اکرام کی تقاریر پر پابندی لگائی گئی ہے
ان میں انتظار الحق معاویہ (جمبر کلاں پتوکی)‘قاری منظور احمد شاکر (برج مہالم پتوکی)‘زوہیب احمد جلالی (محلہ ملک پورا پتوکی)، سجاد حیدر (دیو سیال چونیاں) اور قمر عباس (دیو سیال چونیاں) شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان علماء اکرام پر پابندی 60دنوں کیلئے لگائی گئی ہے جویکم محرم الحرام سے نافذ العمل ہو گی۔