محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،خراب اور کمزور استعداد کے ٹرانسفارمرز و دیگر آلات کو فوری اپ گریڈ کیا جائے، چیف ایگزیکٹو آئیسکو

3
IESCO Chief Executive Muhammad Naeem Jan
IESCO Chief Executive Muhammad Naeem Jan

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی ہدایت پر محرم الحرام اور خصوصاً9اور10محروم کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے آئیسکو چیف ایگزیکٹو محمد نعیم جان نے زوم میٹنگ کے ذریعے تمام آپریشن، کنٹریکشن اور دیگر فارمیشنز کو ضرروی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کے محرم الحرام کے آغاز سے قبل ہی تمام اوور لوڈ اور کمزور استعداد کے ٹرانسفارمرز اور دیگر آلات فوری طور پر تبدیل یا اپ گریڈ کیے جائیں۔

ماتمی جلوسوں کے راستے میں آنے والی لٹکتی بجلی کی تاروں کو محفوظ بنایا جائے فیلڈ فارمیشنز ضلعی انتظامیہ اور مجالس منتظمین سے رابطے میں رہیں اور ماتمی جلوسوں کے روٹس کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کریں اور مکمل روڈ میپ تشکیل دیں۔

مزید محرم الحرام اور خصوصی طور پر9اور10محرم کے دوران بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور شکایات کے فوری ازالے کو ممکن بنانے کیلئے تمام افسران و سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی جائیں اور ریجن بھر میں کمپلینٹ دفاتر سٹاف کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور سب ڈویژن، ڈویژن، سرکلز اور آئیسکو کی کی سطح پر کنٹرول رومز کی تشکیل دی جائے۔