اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)کا اجلاس پیر کومنعقد ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ محرم الحرام کے دوران عوام کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات بارے بتایا گیا کہ تمام سٹیک ہولڈرز سے طویل مشاورت کے بعد ہیلتھ گائیڈ لائنز اور …
محرم الحرام کے دوران عوام کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تفصیلی پلان آف ایکشن کا نفاذ کر دیا گیا ہے ۔ اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اجلاس کو بریفنگ
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)کا اجلاس پیر کومنعقد ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ محرم الحرام کے دوران عوام کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات بارے بتایا گیا کہ تمام سٹیک ہولڈرز سے طویل مشاورت کے بعد ہیلتھ گائیڈ لائنز اور پروٹوکولز پر مشتمل تفصیلی پلان آف ایکشن کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے تمام سٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے تمام ضروری اقدامات پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی اہم ہے کہ ان اقدامات کی خلاف ورزیوں پر جرمانے اور سزا کو بھی یقینی بنایا جائے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے خاص طور پر ماسک پہننے اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ خاص طور پر شمالی علاقوں میں جانے والے سیاحوں کی موبائل ٹیسٹنگ کیمپوں کے ذریعہ سپاٹ ٹیسٹنگ کی جائے۔ فورم کو بتایا گیا کہ بیماریوں پر قابو پانے کے لئے ٹی ٹی کیو کی حکمت عملی کے تحت پورے پاکستان میں مجموعی طور پر 27 ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن جاری ہیں۔







