24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومضلعی خبریںمحرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے...

محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے مختلف مکاتب فکر کےعلماء وذاکرین پرڈیرہ غازی خان میں داخلے پر پابندی

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان ۔ 18 جون (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان میں محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے مختلف مکاتب فکر کے شعلہ بیا ن 21 علماء وذاکرین کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی حدود میں داخل ہونے اور قیام کرنے پر پابندی عائد جبکہ 12 مقامی علماء وذاکرین اور مقررین کی زباں بندی کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی ماہ محرم الحرام 30 روز کے لیے عائد کی گئی ہے۔مجالس اور جلوسوں کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے تمام مکاتب فکر کے علماء، مجالس اور جلوس کے منتظمین سے بھی کہا ہے کہ وہ ضلع میں امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں