سیالکوٹ۔29جون (اے پی پی):محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں مجالسِ عزاء کے دوران سیالکوٹ پولیس کے افسران و جوان مستعدی اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام د ےرہے ہیں ۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی قیادت میں سیالکوٹ پولیس محرم الحرام کے دوران عزاداران کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح پُرعزم اور متحرک ہے۔