کوئٹہ۔30اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی کا عید میلاد النبی کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہاکہ محسن انسانیت حضرت محمدؐ کے یوم پیدائش پر امت مسلمہ کو مبارک باد دیتا ہوں آج کا دن صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری کائنات اور انسانیت کے لئے عظیم دن ہے۔ دعا ہے ایسے مبارک مہینے ہماری زند گی میں بار بار آتے رہیں۔حضرت محمدؐکی آمد سے دنیا سے جہالت کی تاریکی کے خاتمے کی ابتدا ہوئی۔ہمیں اسوہ حسنہ کی مکمل پیروی کرتے ہوئے اپنے اندر اتحاد، عفو ودرگزر، برداشت، مذہبی رواداری جیسے اوصاف کو مزید فروغ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ حضورؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر حقیقی فلاحی معاشرہ کی تشکیل ممکن ہوسکتی ہے۔ ہم سیرت النبیؐ اور سنت رسولؐ پر عمل پیرا ہوکراپنی دنیا وآخرت سنوارسکتے ہیں۔دعا ہے اللہ تعالی پاکستان کو صحیح معنوں میں ایک اسلامی فلاحی مملکت اور ترقی وخوشحالی کا گہوارہ بنادے۔